ملتان سلطان کی شکست سے شائقین مایوس

23 Feb, 2020 | 10:44 AM

Shazia Bashir

وسیم احمد: ملتان سلطان شائقین کرکٹ کو دوبارہ کامیابی کی خوشی دینے میں ناکام، شائقین کہتے ہیں ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ملک میں کرکٹ کی بحالی پر خوش ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطان کو اپنے دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس پر ملتان سلطان کے شائقین خاصے مایوس دکھائی دیئے۔

شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ ملتان سلطان نے کوشش کی لیکن آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا دن تھا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے شائقین کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کامیابی پر خوشی ہوئی، ملتان سلطان کو ٹورنامنٹ میں کامیابی کیلئے مزید محنت کرنا ہوگی۔

شائقین کرکٹ نے مزید کہا کہ سب ٹیمیں ہماری ہیں اور ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، خوشی اس بات کی ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر کرکٹ سٹارز کو کھیلتا دیکھ رہے ہیں۔

مزیدخبریں