(طاہر جمیل) محکمہ اوقاف و مذہبی امور میں متعدد افسران کے تقرو تبادلوں کے احکامات جاری، کیش کا مقررہ ہدف پورا نہ ہونے پر داتا دربار اور بادشاہی مسجد کا پورا عملہ تبدیل ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بابرسلطان گوندل کوداتا دربارسے تبدیل کر کے زونل ایڈمنسٹریٹر سرگودھا تعینات کر دیا گیا، عبدالشکور کو ایگزیکٹو آفیسر داتا دربارجبکہ ایڈمنسٹریٹر پاکپتن طارق علی رانا کوہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب ضیاءالمصطفیٰ کو ایڈمنسٹریٹر پاکپتن اور منیجر ذیشان نسیم کو او ایس ڈی بنا کران کی جگہ بشیر احمد منیجر پاکپتن جبکہ رانا جعفرعلی کو منیجر اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے۔سیکرٹری اوقاف پنجاب گلزارحسین شاہ نے ناقص کارکردگی پر بادشاہی مسجد اور داتا دربار کے تمام نگران اور نائب قاصد بھی تبدیل کر دیئے ہیں۔