سنہری خان کی ڈیڑھ سال بعد محفل تھیٹر میں پرفارمنس

23 Feb, 2020 | 10:19 AM

Sughra Afzal

(زین مدنی) نامور سٹیج اداکارہ سنہری خان ڈیڑھ سال بعد سٹیج ڈرامہ پرفارم کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سنہری خان ان دنوں محفل تھیٹر میں زیر نمائش نئے سٹیج ڈرامے میں پرفارم کررہی ہیں جس کی بقیہ کاسٹ میں اداکارہ دیا جٹ، رائمہ خان، نور بٹ، سیونٹی، عامر سوہنا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

سنہری نے سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہیں ہر تھیٹر میں کام کرنا اچھا لگتا ہے لیکن محفل تھیٹر میں انہیں جب بھی کام کا موقع ملا انہیں بے حد پذیرائی بھی ملی، اس مرتبہ بھی وہ شائقین کیلئے منفرد ڈانس آئٹم پیش کررہی ہیں جو سب کو پسند آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں، اصل مقابلہ سٹیج پر شائقین کے سامنے ہوتا ہے، شائقین کی پسندیدگی ہی بتاتی ہے کہ کون سی اداکارہ کو بھرپور داد ملی۔

مزیدخبریں