(زین مدنی ) معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کو عمرے کے دوران لی گئی تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور لوگ انہیں مقدس مقام کا احترام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
عمرہ کی ادائیگی کے دوران فنکاروں کی جانب سے تصویر شیئر کرنا ٹرینڈ بن چکا ہے اور ہر فنکار عمرہ کی ادائیگی کے دوران اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتا ہے اور لوگ فنکاروں کو مبارکباد دیتے ہیں۔
گزشتہ روز اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی عمرے کی ادائیگی کے دوران مقدس مقام حرم شریف کے سامنے کھڑے ہوکر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تاہم سوشل میڈیا صارفین جہاں فہد مصطفیٰ کو عمرے کی ادائیگی کیلئے مبارکباد دے رہے ہیں وہیں، انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔
لوگوں نے تصویر میں فہد مصطفیٰ کے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہونے کے انداز پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے، جیسے فہد مصطفیٰ فوٹوشوٹ کروا رہے ہوں۔