جونیئر اداکاروں کو اپنے سینئر اداکاروں کا احترام کرنے کے ساتھ ان سے سیکھنا بھی چاہیے:سنگیتا

23 Feb, 2020 | 12:26 AM

Malik Sultan Awan

ملتان روڈ(زین مدنی )اداکارہ و ہدایتکارہ میڈم سنگیتا نے کہا ہے کہ مستقبل میں فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں ، اس وقت جتنے بھی پروڈیوسر فلمیں بنا رہے ہیں اس سے فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو جائیگا۔

میڈیا سے خصوصی بات چیت میں میڈم سنگیتا نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے جو کوششیں آج ہو رہی ہیں اگر یہ 10سال پہلے شروع ہو جاتیں تو انڈسٹری بحران کا شکار نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر اداکاروں کو اپنے سینئر اداکاروں کا احترام کرنے کے ساتھ ان سے سیکھنا بھی چاہیے۔

مزیدخبریں