میٹروپولیٹن کارپوریشن میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے

23 Feb, 2019 | 05:17 PM

Shazia Bashir

(راؤ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کردیئے گئے ہیں، گریڈ17 کے زونل آفیسر ریگولیشن علامہ اقبال زون کا اضافی چارج سید واحد عباس کاظمی کو تفویض کر دیا گیا جبکہ متعدد انفورسمنٹ انسپکٹرز کو یونین کونسلز تفویض کردی گئیں۔

 لارڈمئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی ہدایت پرڈائریکٹر ایڈمن امین اکبر چوپڑا نے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق شہباز باجوہ، محمد عامر، فرحان بٹ اور مدثر اسلم کو انفورسمنٹ انسپکٹرز گلبرگ زون تعینات کر دیاگیا۔ انفورسمنٹ انسپکٹر شہباز باجوہ یونین کونسل 118 ، یونین کونسل 119، یونین کونسل 120، 122، 123، 124 172، 173 اور 185 میں بطور انفورسمنٹ انسپکٹر فرائض انجام دینگے۔ محمد عامر بطور انفورسمنٹ انسپکٹر گلبرگ زون کی یونین کونسلز 200 ،201 ،202، 203،204 اور 205 میں تعینات کیا گیا ہے۔ فرحان بٹ کو بطور انفورسمنٹ انسپکٹر گلبرگ زون کی یونین کونسلز 206 ،207، 208، 209 اور 226 میں تعینات کیا گیا، مدثر اسلم کو بطور انفورسمنٹ انسپکٹر گلبرگ زون کی یونین کونسلز 210، 211، 223، 224 اور 225 میں تعینات کر دیا گیا۔

 اس کے علاوہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں جونیئر کلرک یاسر رسول اور محمد جبران کو ایم او ریگولیشن کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ گلبرگ زون کے انفورسمنٹ انسپکٹر شیخ ماجد خلیل کو ناقص کارکردگی پر معطل کردیا گیا، شیخ ماجد خلیل کو ایڈمن برانچ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں