اداکارہ میرا نے ماہرہ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

23 Feb, 2019 | 05:07 PM

Sughra Afzal

 (زین مدنی ) اداکارہ میرا نے ماہرہ خان کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

 تفصیلات کے مطابق میرا اور ماہرہ خان کے درمیان طویل عرصے سے جمی برف اس وقت پگھلنے لگی جب گزشتہ روز ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر فلم پرے ہٹ لو کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پرے ہٹ لو کا گانا دیکھا ہے، گانے میں تمام لوگوں نے اچھی پرفارمنس دی ہے لیکن میرا جی کی پرفارمنس اتنی زبردست ہے کہ آپ کی نظریں ان سے ہٹتی ہی نہیں، میرا نے اسکرین پر کسی کو نظر ہی نہیں آنے دیا۔

 ماہرہ کی اس تعریف کے جواب میں اداکارہ میرا نے ماہرہ سے اپنی طویل سرد دشمنی کا خاتمہ کرتے ہوئے کھلے دل سے ان کی تعریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا ماہرہ تم نے جو عزت اور محبت مجھے دی ہے میں اسے ہمیشہ یاد رکھوں گی۔

 اس کے ساتھ ہی میرا نے ماہرہ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا ماہرہ جس مقام پر تم آج ہو ہمیں تم پر فخر ہے، خدا ہمیشہ تم پر اپنی مہربانی رکھے۔

مزیدخبریں