پنجاب کے اضلاع میں اساتذہ کی خالی اسامیوں پر ملازمین کوترقیاں دینے کا فیصلہ

23 Feb, 2019 | 03:14 PM

Shazia Bashir

(جنید ریاض) پنجاب بھرکے مختلف اضلاع میں اساتذہ کی خالی اسامیوں پرعارضی ملازمین کوترقیاں دینے کا فیصلہ، ڈی پی آئی سکینڈری پنجاب نےتمام اتھارٹیز کےڈپٹی ڈی ای اوز کوریکارڈ سمیت 27 فروری کو طلب کرلیا۔

اساتذہ کی خالی اسامیوں پرعارضی ملازمین کی ترقیوں کامعاملہ، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری پنجاب سید ممتاز شاہ نےتمام اتھارٹیز کے ڈپٹی ڈی ای اوز کوعارضی اساتذہ کی ترقیوں کیلئے ریکارڈ سمیت پیشں ہونے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کیخلاف جاری انکوائریوں کی بھی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں، لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد اورسرگودھا ڈویژن کےافسران کو27 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔

جبکہ دیگراضلاع کےڈپٹی ڈی ای اوزکوبعد میں بلوایا جائےگا، مراسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزکے بجٹ پر لگے اعتراضات پربھی جوابات طلب کیےگئے ہیں۔ یاد رہےکہ ڈپٹی ڈی ای اوز 27 فروری کو پینشن کیسزکاریکارڈ بھی ساتھ لائیں گے۔

مزیدخبریں