دولت کا نشہ یا پھر طاقت کا خمار؟ کار سواروں نے پولیس اہلکار کو روند ڈالا

23 Feb, 2019 | 11:22 AM

Sughra Afzal
Read more!

(عابد چودھری) دولت کانشہ یا پھر طاقت کا خمار؟ اقبال ٹاؤن میں کار سواروں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو روند ڈالا، کار سواروں نے گاڑی سے نکل کر پہلے اہلکار کو دھمکیاں دیں اور پھرگاڑی بھگا دی۔

اقبال ٹاؤن کے علاقے ملتان چونگی میں ڈیوٹی پر مامورپولیس اہلکار رفاقت نے ٹریفک سگنل توڑنے والی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار سواروں نے دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ پولیس اہلکار گاڑی کے آگے سے نہ ہٹنےکی بجائے بونٹ پر بیٹھ گیا۔ پولیس اہلکار کے پٹرولنگ آفیسر کو فون کرنے کے دوران ملزمان نے رفاقت کے بونٹ پر بیٹھنے کے باجود گاڑی بھگا دی اور اُسے روندتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایل ای سی 3715 گاڑی شہری محمد عمران کے نام پر رجسٹرڈ ہے جبکہ واقعہ کی خبر نشر ہونے پر سی ٹی او ملک لیاقت نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک عبدالغنی کو فوری ملزمان کیخلا ف مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کی۔ سی ٹی او ملک لیاقت کا کہنا ہے کہ قانون توڑنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزیدخبریں