(علی ساہی) اب شہری گھربیٹھے موبائل پر محکمہ ایکسائز، پی آر اے اور بورڈ آف ریونیو کے ٹیکسز ادا کرسکیں گے۔ محکمہ خزانہ نے آن لائن ادائیگی کیلئے ای پیمنٹ گیٹ وے ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔
محکمہ خزانہ نے پی آئی ٹی بی کو31 مئی تک ایپ تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایپ میں تینوں ڈیپارٹمنٹس کے ڈیٹا تک رسائی دی جائےگی اور شہری گھر بیٹھ کر جس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیکس ادا کرنا چاہیں کرسکیں گے۔ ایپ کے ذریعے پہلے محکمہ پھر متعلقہ ٹیکس کی آپشن کو کلک کرنے کے بعد متعلقہ ادائیگی کی جاسکے گی۔ ایپ کی تیاری کے بعد اے ٹی ایم، موبائل ایپ اور آن لائن ٹیکسز کی پیمنٹ کی جاسکے گی۔