حکومت نے صحت کا تیسرا محکمہ بنانے پر سنجیدگی سےغور شروع کر دیا

23 Feb, 2018 | 08:55 PM

عطاءسبحانی
Read more!

زاہد چوہدری:صحت کے شعبے پر ایک اور تجربہ، پنجاب میں دو کے بعد اب صحت کا تیسرا محکمہ بنانے پر سنجیدگی سےغور۔ پاپولیشن ویلفیئرڈیپارٹمنٹ اور صحت کے دونوں محکموں کے بعض شعبوں پرمشتمل تیسرا محکمہ بنےگا۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ اور پرائمری ہیلتھ میں جاری اختیارات کی سرد جنگ تیسرا محکمہ میدان میں آنے سے مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

حکومت کی جانب سے صحت کو دو محکموں میں تقسیم کرنے کےتجربے کے بعد اب صحت کا تیسرا محکمہ بنانے پربھی سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے ۔ ذرائع کےمطابق اعلیٰ سطح پراس حوالے سے مشاورتی عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر اور صحت کے پہلے سے قائم دونوں محکموں کے بعض حصے صحت کے تیسرے محکمے میں شامل کئے جائیں گے ۔

صحت کے دو محکمے بننے سے بہتری تو کیا آتی الٹا دونوں محکموں کے مابین اختیارات کی سرد جنگ کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس کے مسائل میں اضافے کے ساتھ بیشتر امور تاحال حل طلب ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کا تیسرا محکمہ بننے سے بھی بہتری آنے کی بجائے اختیارات کی جنگ ہی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں