احد خان چیمہ کو کیسے بچایا جائے؟ بیوروکریٹس نے سر جوڑ لیے

23 Feb, 2018 | 02:47 PM

Read more!

(قیصر کھوکھر) سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی رہائی کیلئے بیوروکریٹس احد خان چیمہ گروپ نے سرجوڑ لیے، پی کام میں ہونے والے اجلاس میں احد چیمہ کے حق میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو بچانے کیلئے بیورکریٹس کا ایک گروپ مختلف حربے استعمال کرنے لگا، پی کام میں احد  خان چیمہ گروپ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول نے کی، اجلاس میں پنجاب کابینہ کیلئے احد خان چیمہ کے حق میں قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

قرارداد میں احد خان چیمہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس حوالے سے پنجاب کابینہ کو اپنا کردار ادا کرنے کا کہا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ احد خان چیمہ کی رہائی تک ایگزیکٹو اتھارٹی استعمال نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں