(سٹی 42) احد چیمہ گروپ دباؤ ڈالنے کے لیے مختلف حربے اپنانے لگا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول اور ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر دانش افضال نے اپنے دفاتر کو تالے لگا دیئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے 4 بجے صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بچانے کیلئے احد چیمہ گروپ مختلف حربے استعمال کر رہا ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول اور ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر دانش افضال نے اپنے دفاتر کو تالے لگا دیئے ہیںان افسران کاکہناہے کہ احدخان چیمہ کی رہائی تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
اجلاس میں پنجاب کابینہ کیلئے احد خان چیمہ کے حق میں ایک قرارداد پاس کرلی۔ یہ قرارداد ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
قرارداد میں احد خان چیمہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس حوالے سے پنجاب کابینہ کو اپنا کردار ادا کرنے کا کہا گیا۔
دوسری جانب شہباز شریف نے آج چار بجے پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی گرفتاری اجلاس کا ایجنڈا ہوگا۔
گزشتہ روز احد چیمہ گروپ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے آئی جی پنجاب کیپٹن( ر)عارف نواز خان کو بھی خصوصی طور پر بلوایا۔ بیوروکریٹس کے وفد نے احد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاج کیا اور گیدڑ بھبھکیاں بھی دیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: احد چیمہ کی گرفتاری، پی ایم ایس افسران نے بغاوت کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ نیب نے آشیانہ سکیم میں مالی بے ضابطگیوں پر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بدھ کے روز گرفتار کیا تھا اورکل احتساب عدالت نے 11 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر احد چیمہ کو نیب کے حوالے کردیا جس پر احد چیمہ گروپ بپھر گیا۔