ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر نے احتشام برادرز پلاسٹک فیکٹری کا سیلز ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

ایف بی آر نے احتشام برادرز پلاسٹک فیکٹری کا سیلز ریکارڈ قبضہ میں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی:ایف بی آر کا چوبرجی میں قائم احتشام برادرز پلاسٹک فیکٹری پر چھاپہ، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کرائے بغیر سالانہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی سیلز کرنے پر فیکٹری کا سیلز ریکارڈ قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

ریجنل ٹیکس آفس ٹو کے براڈننگ آف ٹیکس بیس زون کی ٹیم نے چوبرجی میں پلاسٹک مصنوعات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر سیلز کا اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق احتشام برادرز پلاسٹک فیکٹری نے سال دوہزار سترہ میں مجموعی طورپر ڈیڑھ کروڑ روپے کی سیلز کی ہے تاہم ابھی تک سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہیں کرائی۔

ایف بی آر کے مطابق سالانہ آٹھ لاکھ روپے سے زائد بجلی کا بل ادا کرنے والے مینوفیکچرنگ یونٹس کیلئے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کرانا ضروری ہے ۔ایف بی آر نےسیلزکا ریکارڈ قبضہ میں لے کر فیکٹری کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔