جناح ہسپتال گوہر اعجازکی قیادت میں دکھی انسانیت کی بہترین خدمت کررہاہے؛ینگ ڈاکٹرز

23 Dec, 2024 | 11:01 PM

 زاہد چوہدری : چیئرمین بورڈآف مینجمنٹ جناح ہسپتال گوہر اعجازکی قیادت میں بورڈ دکھی انسانیت کی بہترین خدمت کررہاہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن جناح ہسپتال  نے  پریس کانفرنس کی اور ڈاکٹررہنماؤں نے مریضوں اور ڈاکٹرز کیلئے شاندار سہولتوں کی فراہمی پر بورڈکی کارکردگی کو سراہا ۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن جناح ہسپتال کے صدر ڈاکٹر حمزہ نذیر اور ڈاکٹر کاشف خان نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔ وائے ڈی اے نے جناح ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ کی کارکردگی کو شاندار قرار دیدیا ۔ وائے ڈی اے نمائندوں نے کہا چیئرمین بورڈڈاکٹر گوہر اعجاز کی قیادت میں دکھی انسانیت کی اعلی مثال قائم کی گئی ہے ۔
ڈاکٹر کاشف نےکہامریضوں اور ان کے لواحقین کیلئےتین وقت کا کھانا ، مہمان خانہ،جدید سنٹرل ایئرکنڈیشننگ سسٹم کی تنصیب ، جدید ترین آپریشن تھیٹرز اوردیگرکام گوہر اعجاز کے ویژن کا عملی نمونہ ہیں ۔
وائے ڈی اے نمائندوں کاکہناہے علامہ اقبال میڈیکل کالج و جناح ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ نے خدمت کا جو معیار قائم کیا ہے وہ دیگر ہسپتالوں کیلئے قابل تقلید ہے 

مزیدخبریں