ویب ڈیسک : بہاولپور میں گینگ ریپ کی گئی نوجوان لڑکی وکٹوریہ ہسپتال میں دم توڑگئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بہاولپور میں ریپ ہونے والی لڑکی کے وکتوریہ ہسپتال میں مرنے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے بہاولپور کے ریجنل پولیس آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی۔
بعض لوگ 9 دسمبر کو ایک لڑکی کو اسپتال کی ایمرجنسی چھوڑ گئے تھے۔جہاں کئی ہفتوں سے لڑکی زیر علاج تھی ۔
مریم نواز نے اس لڑکی کے ساتھ ہونے والے سنگین جرم کے متعلق آر پی او بہاول پور سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ذمہ دار مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
وکٹوریہ ہسپتال کے ڈاکٹروں نےبتایاکہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشان تھے اور اس کے گردے فیل ہوچکے تھے۔ اس خاتون کےلواحقین نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر تشدد کیا گیاتھا، اس کے جسم کے مختلف حصوں پر تیزاب بھی ڈالا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔