ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جن نکالنے کے بہانے خاتون کو انگاروں پر کھڑا کر دیا، پیر گرفتار

جن نکالنے کے بہانے خاتون کو انگاروں پر کھڑا کر دیا، پیر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : تمام تر معلومات اور ٹیکنالوجی سے لیس اس جدید زمانے میں آج بھی لوگ پیروں کے من گھڑت الفاظ کا شکار ہوجاتے ہیں اور اپنا نقصان کروا لیتے ہیں، اس کی اصل وجہ وہ ڈر ہے جو لوگوں کے دماغ میں گھر کرلیتا ہے اور یہی ڈر ان جعلی پیروں کی اصل طاقت ہے، یہ ڈر اگر نکل جائے تو ایسے تمام پیر خود ختم ہوجائیں گے۔ یہیں حکومت اور ہماری پولیس کا بھی فرض ہے کہ ان جعلی پیروں کے خلاف مکمل طور پر کریک ڈاؤن کرے اور انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکے ۔ 

لیہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جن نکالنے کے بہانے خاتون کے ہاتھ پاؤں جلانے والے پیر  کو گرفتار کرلیا ، تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے  ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔  ملزم کے خلا ف مقدمہ نمبر 873/24 تھانہ کوٹ سلطان درج ہوچکا ہے، ملزم اعجاز نے علاج معالجہ کےلئے آنے والی خاتون کے ہاتھ پاؤں جلائے تھے۔

گذشتہ روز پنجاب کے ضلع لیہ میں مبینہ طور پر ایک پیر نے خاتون کو جن نکالنے کے بہانے جلا ڈالا، پیر اعجاز حسین نے خاتون  کو دیکھ کر بتایا کہ اس پر جنات کا سایہ ہے ، عمل کرنا ہوگا اور خاتون کو جن نکالنےکے بہانے کمرہ بند کرکے انگاروں پر کھڑا کر دیا ، خاتون کی چیخ و پکار پر دروازہ کھولا توجعلی پیر فرارہوگیاتھا، بعد ازاں خاتون کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ خاتون کے پاؤں کے تلوے مکمل جل چکےہیں اور اس کا علاج جاری ہے ۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے وقوعہ کا سخت نوٹس  لیتے ہوئے ملزم کوفوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان اور ان کی ٹیم کو بروقت کاروائی کرکے ملزم گرفتار کرنے ڈی پی او محمد علی وسیم کی شاباش اور نقد انعام کا اعلان کیا۔