لاہور : پنجاب آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس،ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، گورنر پنجاب سردار حیدر خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے
ایوارڈ تقریب کا انعقاد ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے کیا گیا ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ ڈائریکٹر جنرل پلاک بینش فاطمہ ساہی،ڈائریکٹر پلاک خاقان حیدر غازی ،سینئر اداکار راشد محمود،ماہر تعلیم عابد وزیر خان،زیشان ضیاء راجہ بھی شریک ہوئے ۔ گورنر پنجاب نے میڈیا اور بزنس شعبے میں نمایاں کارکردگی کی حامل شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کیے ۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایوارڈ شو کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا،منتظمین اور تمام حاضرین کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے اس ایوارڈ شو میں مدعو کیا۔
اداکار پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں۔صحافیوں اداکاروں اور بزنس کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کرنے پر ایشن کلچرل ایسوسی ایشن کا اقدام قابل تعریف ہے،کلچر میڈیا اور بزنس کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔فنکاروں،صحافیوں اور بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے میں ہمیشہ حاضر ہوں ،آج کے دور میں سفید پوشی کو برقرار رکھنا بڑا مشکل کام ہے۔اداکار سفید پوشی کو برقرار رکھ کر جو کچھ کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کے لوگوں کے دل میں جو ہوتا ہے وہی باہر ہوتا ہے،
گورنر پنجا ب نے کہا ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم اس اتحادی حکومت کا ساتھ دیں،انٹرنیٹ کی سست روی حیران کن ہے انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے سے لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے،میری اپیل ہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی کو دور کیا جائے،مسلم لیگ ن کو سوچنا چاہیے کیونکہ انکے پاس اور کوئی آپشن نہیں۔مسلم لیگ ن کو چاہیے کہ جو چیزیں بہتر ہونی ہیں انکو بہتر کیا جائے،اگر اب سٹم کو کچھ ہوا تو سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ ن کو ہوگا