عیسیٰ ترین : کوئٹہ کے تھانہ نیو سریاب کے ایریا میں حمام پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق تھانہ نیو سریاب کے ایریا میں حمام پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔ بم حملے میں ابھی تک 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ کا عملہ جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگیا ۔