ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،4 ہزار 411 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،4 ہزار 411 پوائنٹس کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی رہی   اور  100 انڈیکس کی بڑھوتری 4 اعشاریہ 3 فیصد رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئےکاروباری ہفتے کا آغاز 1800 پوائنٹس اضافے سے ہوا جو کاروبار کے اختتام تک 4 ہزار 411 پوائنٹس ہوگیا۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 924 ہے جبکہ  100 انڈیکس کاروباری دن میں ایک لاکھ 14 ہزار 189 تک گیا ہے ۔

بازار میں 85 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 50 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد رہی اورمارکیٹ کیپٹلائزیشن 487 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 445 ارب روپے ہے۔