ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور انسانی سمگلر قانون کی پکڑ میں

ایک اور انسانی سمگلر قانون کی پکڑ میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا کارندہ گرفتار کرلیا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد کاشف کے نام سے ہوئی، ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں ملتان سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے شہری کو ترکی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے وصول کیے، ملزم نے شہری کو زمینی راستے سے غیر قانونی طور پر ایران بھجوایا، ایران پہنچنے پر ملزم نے متاثرہ شہری کو انسانی اسمگلرز کے حوالے کر دیا، ایران میں متاثرہ شہری پر تشدد ہوتا رہا۔

ملزم کے خلاف کاروائی کے لئے ایف آئی اے لنک آفس ایران سے رپورٹ موصول ہوئی تھی ۔