ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے سال میں کتنی تعطیلات، کب کب ہوں گی ? تفصیل آ گئی

Public Holidays, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  تعطیل کا انتظار کرنے والے شہریوں کے لئے خوشخبریوں سے بھرا گفٹ نوٹیفیکیشن آ گیا۔  
 نیا سال کام کرنے والوں کے لئے  کام کا سال ہو گا اور چھٹیوں کے شوقینوں کے لئے چالیس چھٹیوں سے بھرا سال؛ وفاقی حکومت نے  نئے سال کے دوران سرکاری تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سال میں چالیس سرکاری تعطیلات ہوں گی جو ہفتہ وار مقررہ چھٹیوں سے الگ ہوں گی۔
  آٹھ دن بعد شروع ہونے والے 2025 میں 17عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔
 وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق سال 2025 میں پہلی عام تعطیل مہینہ شروع ہونے کے چھتیس روز بعد ہو گی۔  5 فروری 2025کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی۔ فروری کے مہینے مین چھٹیوں کے شوقینوں کو  ہالیڈے منانے کا مزید کوئی موقع نہیں ملے گا اور انہین تعطیل کے لئے مارچ کی 23 تاریخ تک صبر کرنا پڑے گا۔

23 مارچ 2025 کو  یوم  پاکستان کی عام تعطیل ہوگی۔

چھٹیوں کے شوقینوں کے لئے اپریل پھیکا پھیکا مہینہ ہو گا جس مین ایک بھی تعطیل نہیں ملے گی تاہم اپریل کی کسر مئی پوری کر دے گا جس میں دو عام تعطیلات ہوں گی۔ اس کے علاوہ 30، 31 مارچ اور یکم اپریل2025 کو عیدالفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔ یہ چھٹیاں شوال کے چاند کے طلوع سے مشروط ہوں گی، ایک روز پہلے بھی ہو سکتی ہیں۔

 یکم مئی2025 کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی۔ یوم تکبیرکے موقع پر 28 مئی 2025 کو عام تعطیل ہوگی۔

7 سے 9 جون 2025 کو عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔ 5 اور 6 جولائی2025کو نو اور دس محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔

14 اگست 2025 کو  یوم آزادی کی عام تعطیل ہوگی۔ 5 یا 6 ستمبر 2025 کو عید میلادالنبیﷺ کی عام تعطیل ہوگی۔ 9نومبر2025کو یوم اقبال کی چھٹی ہوگی۔ 25 دسمبر 2025 کو کرسمس اور یوم قائداعظم کی عام تعطیل ہوگی۔

26 دسمبر 2025 کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی تعطیل ہوگی۔

نئے سال کے دوران تین بینک ہالیڈیز  یکم جنوری، یکم مارچ، یکم جولائی کو  ہوں گی۔ ان دنوں میں صرف بینکوں کی چھٹی ہوگی۔ مسلم حکومتی ملازمین کو  ایک سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملےگی۔ غیرمسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔