ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصف علی زرداری کام پر واپس آگئے

صدر مملکت کے پاؤں کے فریکچر سے صحت یاب ہونے کے بعد ایوانِ صدر میں کام کا دوبارہ آغاز کیا، تو سب سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار ان سے ملاقات کیلئے پہنچے

آصف علی زرداری کام پر واپس آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری فریکچر سے مکمل صحتیاب ہونے کے بعد آج ایوان صدر آئے، وزیراعظم شہباز شریف ان کی خیریت دریافت کرنے پہنچ گئے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف آج ایوان صدر پہنچ گئے، جہاں صدر مملکت آصف زرداری سے ان کی ملاقات ہوئی ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے، اس کے علاوہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ 

شہباز شریف نے آصف علی زرداری کی صحت بارے پوچھا، ساتھ ہی صدر آصف علی زرداری کی صحت  کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ۔ 

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، معاشی اور سیکورٹی صورتحال  پر گفتگو کی گئی، صدر مملکت اور وزیرِ اعظم نے ملکی ترقی کیلئے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان قانون سازی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی ۔ 

دونوں رہنماؤں نے قانونی امور پر تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کو ملکی ترقی  اور استحکام کیلئے تعاون  کی یقین دہانی کرائی۔