سٹی 42 : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا،انٹربینک میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.42 روپے سے بڑھ کر 278.57 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوکر 279.59 روپے پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 53 پیسے اضافے سے 291.05 روپے، برطانوی پاؤنڈ 97 پیسے اضافے سے 351.44 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 76.10 روپے، جبکہ سعودی ریال 5 پیسے بڑھ کر 74.35 روپے کا ہوگیا۔