سٹی 42 : ایبٹ آباد میں موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی ۔
ایبٹ آباد گلیات میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا، برف باری سے مری روڈ پر پھسلن بھی شروع ہوگئی ، جس کی وجہ سے ٹریفک روانی متاثر ہوگئی۔ برف باری کے خوبصورت نظارے دیکھنے آئے سیاحوں کی متعدد گاڑیاں پھنس گئیں ۔
ریسکیو اہلکار مری روڈ پر پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں ۔