زاہد چوہدری :گنگارام ہسپتال میں ادویات کی چوری کی واردات کو ناکام بنادیاگیا
ہسپتال انتظامیہ نے ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرادیا،گنگارام ہسپتال میں ملزمان ادویات کی چوری کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت گنگارام ہسپتال میں اجلاس ہوا جس میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل،پرنسپل پروفیسر عبدالحمید، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر عارف افتخار،ایس پی سول لائنز ڈویژن بابر، پروفیسر نوید و دیگر فیکلٹی ممبران اور تفتیشی افسران شریک ہوئے ۔
ایم ایس گنگارام ہسپتال نے خواجہ سلمان رفیق کو چوری کی واردات کی تفصیلات بارے آگاہ کیا گیا
خواجہ سلمان رفیق نے کہا سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی چوری ایک سنگین اور ناقابل معافی جرم ہے، چوری میں ملوث تمام افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،