ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرسمس؛ لاہور پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ

 کرسمس؛ لاہور پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : کرسمس کی آمد پر شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے  لاہور پولیس  نے  شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا

 کینٹ ڈویژن،  سٹی ڈویژن ، اور اقبال ٹاؤن  ڈویژن  نے  فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔فلیگ مارچ میں ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز، تھانہ جات کی گاڑیاں، ڈولفن، پیرو اور ٹریفک پولیس شامل ہے

کینٹ ڈویژن میں فلیگ مارچ تھانہ سرور روڈ, گرجا چوک، صدر گول چکر، شالامار باغ، ڈیفنس موڑ, وطین چوک، غازی روڈ، بھٹہ چوک، ائیرپورٹ روڈ، جوڑے پل، ہربنس پورہ، کینال روڈ، کے علاقوں میں کیا گیا،

سٹی ڈویژن  کافلیگ مارچ سٹی ہیڈ کواٹر لوہاری گیٹ سے شروع ہوا۔بھاٹی چوک،سیکرٹریٹ چوک،داتا دربار، راوی روڈ ،شاہدرہ چوک،ونڈالہ کٹ سے نیو راوی برج،چاند چوک،لاری اڈہ، اسٹیشن نولکھا چرچ پریس بیٹرین ریلوے اسٹیشن سے ہوتا ہوا لکشمی چوک سے سٹی ہیڈ کواٹر میں اختتام پذیر ہوا

امن و امان کو قائم رکھنے اور سکیورٹی کے درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اقبال ٹاؤن پولیس کا فلیگ مارچ مسلم ٹاؤن ایوبیہ مارکیٹ سے شروع ہوا وحدت روڈ، کریم بلاک مارکیٹ، ملتان چونگی، ٹھوکر نیاز بیگ، سبزہ زار سے ہوتا ہواسمن آباد موڑ، گلشن راوی ڈبل سڑکاں، ساندہ، اقبال ٹاؤن، وحدت کالونی سے ہوتا ہوا مسلم ٹاؤن اختتام پذیر ہوا

 لاہور پولیس   کا کہنا تھا کہ شہری ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑبازی اور آتش بازی سے اجتناب کریں،لاہور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے ہر وقت الرٹ ہے،فلیگ مارچ کا مقصد سکیورٹی بڑھانا، شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے، شہریوں اور املاک کی حفاظت کے لئے کوئی دقیقہ فروگداشت نہیں کریں گے،امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے فلیگ مارچ اور سرچ آپریشنز جاری رہیں گے