خیبرپختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

23 Dec, 2024 | 05:01 PM

 ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے علاقے ملاکنڈ اور گرد و نواح میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ملاکنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 اور گہرائی 126 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی وجہ سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ 

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ زلزلے کا مرکز پاک افغان بارڈر اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا جاتا ہے۔

مزیدخبریں