عابد چوہدری :سبزہ زار پولیس اسٹیشن کے قریب چھ مسلح ڈاکووں نے فارمیسی لوٹ لی، واردات کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی
سبزہ زار پولیس اسٹیشن کے قریب اور انڈس ہسپتال کے سامنے فارمیسی میں ڈاکو گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرتے رہے، واردات کی کلوزسرکٹ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھ مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر فارمیسی میں لوٹ مار کی، ڈاکو فارمیسی عملے کے ساتھ خریداروں سے بھی لوٹ مار کرتے رہے، ڈاکو لوٹ مار کرتے ڈیڑھ لاکھ نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈاکووں کو لوٹ مار کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔فارمیسی انتظامیہ کے مطابق سی سی ٹی وی کے باوجودپولیس نے تاحال واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا۔
پولیس تھانے کے قریب ڈاکوؤں نے فارمیسی لوٹ لی ،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
23 Dec, 2024 | 04:39 PM