پرانے فونز استعمال کرنیوالوں پر نیا سال بھاری

23 Dec, 2024 | 04:13 PM

ویب ڈیسک : اگر آپ 10 سال پرانا اینڈرائیڈ فون استعمال کرتے ہیں، اور اس میں موجود اپپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ سے اپنے پیاروں کو پیغامات پہنچاتے اور وصول کرتے ہیں تو آنے والا سال آپ کے رابطوں میں خلل پیدا کرسکتا ہے، کیوں کہ میٹا کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام 10 سال پرانے اینڈرائیڈ  فونز پر یکم جنوری 2025 سے واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ 

میٹا کی جانب سے 10 سال پرانے اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں اسمارٹ فونز خاص طور پر شامل ہیں جو اینڈرائیڈ کٹ کیٹ (اینڈرائیڈ 4.4) پر چل رہے ہیں۔ میٹا کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق اینڈرائیڈ کٹ کیٹ یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم ورژنز پر چلنے والے اسمارٹ فونز میں یکم جنوری سے واٹس ایپ تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے واٹسایپ میں یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی سیٹنگز کو مسلسل بہتر کیا جاتا ہے، صارفین کی سہولت کیلئے ایسے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت رکھتے ہوں۔ میٹا کی جانب سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے سپورٹ اکثر ختم کر دی جاتی ہے۔

میٹا کمپنی جدید فیچرز جیسے (اے آئی) ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہے،  جن کے لیے زیادہ جدید ہارڈ وئیر کی ضرورت ہے۔ اب بھی ایک فیصد کے قریب اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز ان پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرتے ہیں، اسی وجہ سے کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جس کے مطابق یکم جنوری سے جن پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ اینڈرائیڈ فونز میں سام سنگ کا گلیکسی ایس 3، ایس نوٹ 2، گلیکسی ایس 3، گلیکسی ایس 4 منی، موٹرولا موٹو جی (فرسٹ جنریشن)، ریزر ایچ ڈی، موٹو ای 2014، ایچ ٹی سی ون ایکس، ون ایکس پلس، ڈیزائر 500 اور ڈیزائر 601 ، ایل جی کے آپٹیمس جی، نیکسز 4، جی 2 منی اور ایل 90 جبکہ سونی کے ایکسپیریا زی، ایکسپیریا ایس پی، ایکسپیریا ٹی اور ایکسپیریا وی اسمارٹ فونز بھی واٹس ایپ سے محروم ہو جائیں گے۔

کچھ عرصے قبل میٹا کی جانب سے ایسا ہی اعلان آئی فونز کے لیے بھی کیا گیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے پرانے آئی او ایس ورژنز پر چلنے والے آئی فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جا رہی ہے اور مئی 2025 سے صرف آئی او ایس 15.1 پر کام کرنے والے آئی فونز پر ہی اس میسجنگ ایپ کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

مزیدخبریں