ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ تسلیم کر لیا،اسد قیصر 

حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ تسلیم کر لیا،اسد قیصر 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ منظور کر لیا۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ یہ ہماری ابتدائی ملاقات تھی، ہماری باقاعدہ بات چیت 2 جنوری سے ہو گی۔

  اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور سینئر ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے ، اس کے علاوہ ہم نے دیگر تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میٹنگ میں ہم نے اپنا موقف بھرپور طریقے سے سامنے رکھا ، چارٹر آف ڈیمانڈ 2 جنوری کو پیش کریں گے۔