( محسن شیرازی)کرم میں دہشت گردوں نے 2 مسافروں کے سر قلم کر دیئے جس کی لرزہ خیز ویڈیو جاری کر دی گئی۔
پیر کے روز سامنے آنے والے ہولناک واقعے میں ضلع کرم کے علاقے بگن اوچت میں دہشت گردوں نے پاراچنار سے آنے والے دو مسافروں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔
متاثرین کو گولی مار کر قتل کیا گیا اور پھر ان کے سر قلم کیے گئے، دہشت گردوں نے اس بہیمانہ فعل کی ویڈیو جاری کی۔
پولیس کے مطابق مسافر ہنگو سے پاراچنار جا رہے تھے کہ ان پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ انہوں نے اپنے ان دوستوں کو جو حریف پارٹی سے تعلق رکھتے تھے کو خطہ میں محفوظ گزرنے کے لیے ثالث کے طور پر ایک قابل قدر رقم ادا کی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ معاہدے کے باوجود دہشت گردوں نے مقتولین کو قتل کیا اور سفاکانہ قتل کی واردات کی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ضلع کرم کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) حمید حسین نے کہا کہ کرم کے محصور شہریوں کو اسلحے سے پاک کیا جا رہاجبکہ دہشت گرد آزادانہ گھوم رہے اس سے بہتر ہے کہ حکومت ہمیں خود ہی مار ڈالے۔