لاہور؛ ڈولفن سکواڈ کا ایکشن، کار سوار فیملی سے ہونیوالی واردات ناکام بنادی

23 Dec, 2024 | 02:30 PM

سٹی 42 : گلشن پارک کے قریب ڈولفن سکواڈ نے کار سوار فیملی سے ہونیوالی واردات ناکام بنا دی ۔ 

ترجمان ڈولفن نے 15 کال کی اطلاع پر 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کا تعاقب کیا،رضا بلاک کٹ پر 1 کس کو راؤنڈ اپ کرلیا، ساتھی فرار ہوگیا ۔ 

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزم سے پستول، موٹر سائیکل، گولیاں و میگزین برآمد ہوا۔ تفتیش کے دوران گرفتار ملزم کاشف کی جانب سے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں