علی ساہی:کرسمس کی آمد، سی پی او کے مسیحی افسران و ملازمین کے اعزاز میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور تھے،آئی جی پنجاب نے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی اور مسیحی افسران و ملازمین کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا۔
اس موقع پر اچھی کارکردگی کے حامل مسیحی ملازمین کو تعریفی اسناد سے نوازاگیا۔
آئی جی پنجاب نے مسیحی ملازمین کیلئے10 ہزار فی کس کرسمس عیدی، ایک اضافی تعطیل کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب پولیس کرسمس کے موقع پر مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔