سونے کی قیمت میں بڑی کمی

23 Dec, 2024 | 01:58 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے بعد 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 316.00 ریال، 22 قیراط ایک گرام 289.23 اور 18 قیراط 237.00 ریال جبکہ 21قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 276.50 ریال رہی۔

 گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام سونے کی قیمت 2.657.22 ریال، 22 قیراط آٹھ گرام 2,783.75 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام سونا 3.036.82 ریال جبکہ ایک اونس سونا 9,829 ریال میں دستیاب رہا۔

 دوسری جانب آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کے روز 2100 روپے کے اضافے سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 273400 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے بڑھ کر 234396 روپے ہو گئی۔

مزیدخبریں