قیصر کھوکھر : سانحہ نو مئی کے مجرمان کو سزا پانے کے بعد کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔
فوجی عدالتوں سے نو مئی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو قید سنائےجانےکےبعد گیارہ قیدیوں کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔ ان میں سے زیادہ تر قیدیوں کو دس سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے ۔ یہ قیدی اپنی قید اب پنجاب کی جیلوں میں کاٹیں گے۔ محکمہ داخلہ نے ان قیدیوں کو جیل میں رکھنے کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔