محکمہ داخلہ نے متعدد جیل افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

23 Dec, 2024 | 01:24 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : محکمہ داخلہ نے متعدد جیل افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،طاہرمجید کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں سے تبدیل کردیاگیا،آفتاب احمد کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں لگا دیا گیا۔

راو ندیم اقبال کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال ،جمشید احمد کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان اورمحمد محسن کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم تعینات کر دیا گیا ہے۔محمد عمران بٹ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گجرات ،سہیل انور خان کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن ،عبدالشکور کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سب جیل شجاع آباد،محمد فہیم کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔ناصر نواز کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ اوریاسر اعجاز کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل بہاولپور لگا دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں