ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ لاہور نے ہیڈ آفس سےافسران مانگ لیے

ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ لاہور نے ہیڈ آفس سےافسران مانگ لیے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ لاہورکی استعداد کاربڑھانےکافیصلہ،ایف آئی اےلاہورنےہیڈ آفس سےافسران مانگ لیے۔

ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ لاہورکی استعداد کاربڑھانےکے لئےایف آئی اےلاہورنےہیڈ آفس سےافسران مانگ لیے۔

گریڈ 5سےگریڈ15کے افسران اور اہلکار مانگنے کیلئے مراسلہ جاری کردیاگیا۔مراسلہ کے مطابق ایف آئی اےلاہورنے80سب انسپکٹر40اے ایس آئی مانگے ،ہیڈکانسٹیبل کی تعدادبڑھانےکےلیے30اہلکار مانگے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ افسران کی کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے،ایف آئی اےسائبر کرائم ونگ میں رواں سال56ہزارسےزائد شکایات موصول ہوئیں
افسران کی کمی کے باعث صرف 222 مقدمات کا اندراج ہو سکا۔