ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرنے لگا

 بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرنے لگا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرنے لگا، صارفین نے بجلی کے بلز ادا کرنا کم کر دیئے، لیسکو کو چھیانوے فیصد ریکوری کیساتھ انتالیس ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔

لیسکو کے صارفین نے بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی کرنا چھوڑ دی ہے، عدم ادائیگی کی وجہ سے لیسکو کو اربوں روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ہے، دستاویزات کے مطابق بجلی کے بلز ادا نہ ہونے سے لیسکو کو انتالیس ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ہے، کیونکہ لیسکو میں بجلی کے بلوں کی ریکوری چھیانوے فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے، سو فیصد ریکوری نہ ہونے سے گزشتہ مالی سال میں اربوں روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ، واضح رہے کہ قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے صارفین نے بجلی کا استعمال کم کر دیا ہے، تاہم اس کے باوجود بلوں کی ادائیگی ان کیلئے مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer