سٹی 42:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایم این اے رضا حیات ہراج کی رہائش گا ہ آمد،رضا حیات ہراج کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایم این اے رضا حیات ہراج کی رہائش گا پہنچے اور ان کے والد کی وفات پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی وتعزیت کااظہار کیا۔
محسن نقوی نےمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اللہ آپ کے والد مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔