ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر ایوب کی ایک ماہ کی راہداری ضمانت منظور

عمر ایوب کی ایک ماہ کی راہداری ضمانت منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : پشاور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، رہنما پی ٹی آئی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حال ہی میں عمر ایوب پر تھانہ رمنا اسلام آباد کی حدود میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کو ایک ماہ کی راہداری ضمانت دے دی اور عمر ایوب کو کسی بھی درج مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات کے لئے کمیٹی بنائی ہے ان سے مذاکرات ہوں گے، آج مذاکرات کا پہلا دور ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، حکومت کی نیت کیسی ہے یہ بھی دیکھیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہوئی، نہ مذاکراتی ٹیم کی ملاقات ہوئی، ہم گئے تھے لیکن اس دن مجھے گرفتار کیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer