ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ، پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس کل ، پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بریک تھروکا امکان 

 ن لیگ، پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس کل ، پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بریک تھروکا امکان 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بریک تھروکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس کل گورنر ہاؤس میں ہوگا،اجلاس میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، مخدوم سید احمد محمود، ندیم افضل چن ،سید علی حیدر گیلانی نمائندگی کرینگے۔
ن لیگ کےاسحاق ڈار،اعظم نذیرتارڑ،راناثنااللہ،ملک احمدخان،مریم اورنگزیب نمائندگی کرینگے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں پیپلز پارٹی کو لوکل سطح پر درپیش مسائل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ن لیگ سے پنجاب میں تحفظات پر بھی بات کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آج شام صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف میں ملاقات ہوگی ،ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال اور دونوں پارٹیوں میں پاؤر شیئرنگ پر بھی بات چیت ہوگی۔