ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت کے صرف ایک روز باقی رہ گیا ، عدالت عالیہ لاہور میں 26 دسمبر سے موسم سرما کی پندرہ روزہ تعطیلات کا آغاز ہوگا ۔
لاہور ہائیکورٹ میں 24 دسمبر کو معمول کے مطابق کیسز کی سماعت کا آخری روز ہے،جس کے بعد 25 دسمبر کو قائد اعظم ڈے کی سالانہ تعطیل ہوگی ، لاہور ہائیکورٹ کے ججز 26 دسمبر سے 8 جنوری تک موسم سرما کی سالانہ چھٹیاں کریں گے،عدالتی چھٹیوں کے دوران صرف ضروری نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی ۔عدالتی چھٹیوں کے دوران ضمانتوں ، حبس بے جا ، حکم امتناع سمیت دیگر نوعیت کے کیسز سنے جائیں گے، عدالتی چھٹیوں کے دوران عام نوعیت کے مقدمات اور قتل اپیلوں ، نیب ، انسدادِ دہشت گردی سمیت کیسز کی سماعت نہیں ہوگی ۔
لاہور ہائیکورٹ میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت میں ایک روز باقی
23 Dec, 2024 | 11:19 AM