’’ سفر بینظیر‘‘ پی پی نے سٹریٹجک مینجمنٹ کمیٹی قائم کر دی

23 Dec, 2024 | 11:16 AM

 (حسن علی)پیپلزپارٹی نے26دسمبر کے’’ سفر بینظیر ‘‘کیلئے سٹریٹجک مینجمنٹ سب کمیٹی قائم کردی۔

 کنوینئر ایس ایم سی شہزاد سعید چیمہ کی جانب سے قائم 13رکنی کمیٹی کانوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،کمیٹی میں محسن ملہی،یاسر بارا،آصف بلوچ،موسیٰ کھوکھر ،حافظ عامر شہزاد ،سبط حسن ،آصف کھوکھر ،رائے راشد اقبال ،راؤ ضرار ہاشم،مستنصر بلوچ ودیگر ہیں۔

 گورنرہاؤس اورریلوے کیلئے احسن عباس رضوی فوکل پرسن جبکہ الیکٹرانک وپرنٹ میڈیاکیلئےفرخ بصیر فوکل پرسن مقرر ،کانٹنٹ کمیٹی میں عبدالرزاق سلیمی،احمد شیر اعوان ،اطہر شریف ودیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں