لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات 22 فروری 2025 کو ہوں گے

23 Dec, 2024 | 11:11 AM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات 22 فروری 2025 کو ہوں گے ، الیکشن بورڈ نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار کو 2 سے 6 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا،دو دفعہ خلاف ورزی کرنے پر امیدوار کونااہل بھی کیا جا سکتا ہے۔

لاہورہائیکورٹ بارکے22 فروری2025 کوہونیوالے انتخابات بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے، جس کیلئے الیکشن بورڈ نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے، ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ جن وکلاء کا بائیومیٹرک نہیں ہوگا وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرپائیں گے،امیدوار یا سپورٹرز کی دعوتوں پر پابندی ہوگی، کوئی بڑا یا چھوٹا کھانا یا ناشتہ یا چائے نہیں دے گا، امیدواراپنی انتخابی مہم مخصوص سائز کےوزٹنگ کارڈ کے ذریعے چلاسکتے ہیں، الیکشن مہم کے وزٹنگ کارڈ عدالت یا باررومز ٹیبل پررکھنے پر پابندی ہوگی، امیدواروں کو19 سے21 فروری تک اپناعلیحدہ صرف ایک انتخابی دفتربنانے کی اجازت ہوگی، امیدوارانتخابی دفترکے باہر مخصوص سائزکی صرف ایک فلیکس یا بینرلگا سکےگا، امیدواروں پرتمام عدالتوں کے باہراوربارروم کے اندر یا باہرلائنیں بنا کر ووٹ مانگنے پرپابندی ہوگی۔ سپورٹرزمیٹنگ میں امیدوارسنگل ڈش کیساتھ کھانا دے سکتے ہیں۔ امیدواریا اس کا سپورٹر اپنے مدمقابل یا کسی دیگر امیدوار کیخلاف کوئی خبر دینے یا پریس کانفرنس کرنے پرپابندی ہوگی۔دوران انتخابی مہم ایک امیدوار پانچ ووٹرز وکلا سے زیادہ کیساتھ نقل وحرکت کرنے پر پابندی ہوگی۔

مزیدخبریں