عابد چودھری:فیصل ٹاؤن کے علاقے میں ناشتہ مفت نہ دینے پر ملزمان نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ملزمان علی الصبح فیصل ٹاؤن میں واقع صاحب جی چنےوالےسےناشتہ لینے آئے،دکاندار نے پیسوں کاتقاضا کیا،ملزمان اسلحہ کے زور پر تشدد اور مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو تشدد اور دھمکیاں دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔فیصل ٹاؤن پولیس نےواقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او سلمان اکبر کے مطابق ملزم گلزار3مقدمات میں سابقہ ریکارڈیافتہ ہے۔دیگرملزم کی تلاش کیلئےکارروائیاں جاری ہیں جلد گرفتارکرلیاجائےگا۔
دکاندار نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی ملزمان 5000 کا ناشتہ گن پوائنٹ پر لے جاچکے ہیں۔
فیصل ٹاؤن: ناشتہ مفت نہ دینے پر ملزمان کا اسلحہ کے زور پر دکاندا ر پرتشدد
23 Dec, 2024 | 10:56 AM