مغلپورہ: تیز رفتار کار میں آگ لگ گئی، ڈرائیور جھلس کر جاں بحق

23 Dec, 2024 | 10:33 AM

عابد چودھری:کینال روڈ مغلپورہ کے قریب تیز رفتار کار میں آگ لگ گئی۔

 پولیس کے مطابق آگ لگنے سے گاڑی مکمل جل گئی  واقعے کے نتیجے میں ڈرائیور جھلس کر جاں بحق  جبکہ کار میں سوار دوسرا شخص بھی زخمی ہوگیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت تیمور زخمی کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ۔  پولیس نے گاڑی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔ 
 
 
 

مزیدخبریں