( ایاز رانا )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ،100 انڈیکس میں 4084 پوانٹس کا اضافہ ، 100 انڈیکس 1لاکھ 13 ہزار 585 کی سطح پر پہنچ گیا ۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں100 انڈیکس 1لاکھ 13 ہزار 585 کی سطح پر پہنچ گیا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 3238 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی دیکھی گئی ،انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کررہاہے۔