ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر جنوبی افریقہ کو پہلی بار وائٹ واش کردیا

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر جنوبی افریقہ کو پہلی بار وائٹ واش کردیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:جنوبی افریقی سرزمین پر پاکستان کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی،گرین شرٹس  جنوبی افریقن ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پرکلین سویپ کر نے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

 جوہانسبرگ میں  کھیلے جا نے والے سیریز کے تیسرے میچ میں  پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس کے تحت 36 رنز سے میدان مارا، 308 کے تعاقب میں میزبان ٹیم 271 رنز پر آؤٹ ہوئی۔

  جوہانسبرگ میں فی اننگز 47 اوورز کا میچ رہا، پاکستانی بیٹرز نے میزبان بالرز کی خوب خبر لی۔

  رضوان نے 53، بابرنے 52 رنز کا حصہ ڈالا، تو صائم ایوب نے 101 رنز کی اننگز کھیلی۔ سلمان آغا نےجارحانہ 48 رنز بنا ڈالے۔ ٹوٹل 9 وکٹوں پر 308 تک پہنچ گیا۔

 اس ہدف تعاقب میں پروٹیز کی بیٹنگ لڑکھڑائی، قومی بالرز نے 123 پر آدھی ٹیم ٹپکا دی، اس دوران ہینری کلاسن نے ہلچل مچائی اور 81 رنز داغ دیئے۔ شاہین آفریدی نے ان کی وکٹ لے کر پروٹیز کی کمرتوڑ دی۔

  سپنر سفیان مقیم نے چار کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا اور میزبان اننگز 271 رنز پر دم توڑ گئی۔ جس کے بعد محمد رضوان نے فاتح ٹرافی اٹھائی۔

 صائم ایوب کو سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ۔ 

 دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کےخلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔