سیدتنویرنقوی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے میاں اختر حیات کو پولیس نے سیشن کورٹ کھاریاں کے باہر سے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں اختر حیات سیشن کورٹ میں ضمانت کروانے کیلئے آئے تھے۔ پولیس میاں اختر حیات کو سیشن کورٹ کے باہر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعے پر سابق ایم پی اے میاں اختر حیات کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔